جج شاکر اللّٰہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے

April 30, 2024

ٹانک (این این آئی)ٹانک سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت کی بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشنز کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران جج کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔پولیس کے مطابق جج شاکر اللہ مروت اس وقت بالکل خیریت سے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کے لیے ٹانک اور ڈی آئی خان کے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کیے گئے۔