شہری کا اغواء، اے وی ایل سی انچارج سمیت 3 افسران و اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

April 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل کے آفسران و اہلکار کی جانب سے شہری کو تاوان وصول کرنے کی غرض سے مختصر دورانیہ کے لئے اغواء کیا گیا ،واقعہ کا مقدمہ اے وی ایل سی سٹی ڈویژن سیل کےانچارج سمیت 3آفسران واہلکار کے خلاف اغواء برائے تاوان اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ پریڈی میںدرج کرلیا گیا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سٹی ڈیویژن کے انچارج سب انسپکٹر مختیار احمد ، اے ایس آئی محمد رمضان اور پولیس کانسٹیبل شمشیر نےرفیع اللہ نامی شہری کو پریڈی تھانہ کی حدودیاسر کمپلیکس صدر مختصر دورانیہ کے لئے اغواء کرنے کے بعد گارڈن میں واقع اے وی ایل سی کے دفتر منتقل کیا اورتاوان کی رقم طلب کرنے کے لئےاہل خانہ کو فون کیا گیا،واقعہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا حکم پر رفیع اللہ نامی شخص کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث سب انسپکٹر مختیار احمد ، اے ایس آئی محمد رمضان اور پولیس کانسٹیبل شمشیر کو گرفتار کرکے انکے خلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کہا ہےکہ پولیس کا کام عوام کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور ہر ممکن قانونی مدد کی فراہمی ہے۔پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہےایسی کالی بھیڑیں جو اپنے فرائض سے رو گردانی کرینگے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔