علی رضا عابدی قتل کیس، 4 ملزمان کو عمر قید کی سز ا

April 30, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا سنادی ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان میں عبدالحسیب، محمد غزالی،محمد فاروق اور ابو بکر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو ایک، ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین ،غلام مرتضی عرف کالی چرن کے خلاف کیس داخل دفتر کردیا اور کہا ہے کہ ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ۔ملزمان کے خلاف گذری تھانے میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔