چوری، ڈکیتی کی لاکھوں کی وارداتیں، روپے، زیور، فونز لوٹ لئے، موٹرسائیکل بھی چھین لی

April 30, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے۔ ڈیفنس میں ڈاکو سلمان کی فیملی سے پانچ لاکھ، زیورات اور دیگر اشیا۔اچھرہ میں کرامت کی فیملی سے چار لاکھ اور دیگر اشیا۔راوی روڈ سبزی منڈی میں لیاقت سے تین لاکھ اور فون۔تھانہ شاہدرہ کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلرعبدالستارسے 2 لاکھ 28 ہزار نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لی ،سمن آباد میں شہزاد سے دو لاکھ اور موبائل فون۔نولکھا میں حماد سے ایک لاکھ اور موبائل فون۔ماڈل ٹاؤن میں سجاد سے ایک لاکھ اور موبائل فون۔نوانکوٹ میں خیام سے پچاس ہزار اور موبائل فون۔وحدت کالونی میں فیصل سے پچاس ہزار اور موبائل فون۔ٹاؤن شپ میں راشد اور اسکی فیملی سے تیس ہزار نقدی ،زیورات، فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔شالیمار سے گاڑی جبکہ مصطفی آباد گارڈن ٹاؤن، بادامی باغ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔