فائرنگ سے نوجوان قتل، ٹریفک حادثہ میں نامعلوم شخص جاں بحق

April 30, 2024

لاہور،فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ کوٹ پنڈی داس میں تلخ کلامی پراحسن نے فائرنگ کرکے نوجوان ابوبکر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق مقتول تندور پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران ملزم اسے چھت پر لے گیا جہاں تلخ کلامی ہوئی، پولیس نےمقدمہ درج کر لیا۔گجر پورہ ، کرول گھاٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے 30 سالہ شخص کو کچل دیا جو کہ موقع پر دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت نہ ہو سکی ۔