لیسکو کا صارفین کو اربوں روپے ریلیف دینے کا فیصلہ

April 30, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اووربلنگ کی مد میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔کمپنی کے تمام سرکلز میں افسران کو کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کا ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کی زیرصدارت اجلاس میں کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔