ڈینگی ورکرز کا مطالبات کے حق میں کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج

April 30, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور میں ڈینگی ورکرز نے کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا، چیئرمین ڈینگی ورکرز لاہورتوقیر احمد نے کہا کہ چھ مہینے سے زیادہ ٹائم ہو گیامگر وعدے پورے نہیں کئے گئے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایکشن لیتے ہوئے ہمارے مطالبات پورے کروائیں۔