کم عمری شادی کیخلاف بل پرکمیٹی تشکیل

April 30, 2024

لاہور(خبرنگار)سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت سارہ احمد کے پیش کردہ بچوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف بل پر اجلاس ، سپیکر نے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی میں ایم پی اے سارہ احمد, ہوم ڈپارٹمنٹ، لاء ڈپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ کے نمائندے اور دو ایم پی اے شامل ہیں۔