فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

April 30, 2024

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں پنجاب میں فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران مجھے نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گریٹ انڈین کپل شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے دوران رونما ہوئے واقعات کے بارے میں گفتگو کی۔

عامر خان نے بتایا کہ جب فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کی شوٹنگ کے لیے پنجاب گیا تھا تو وہاں کے لوگوں سے بہت پیار ملا تھا، ان میںمحبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا ہے کہ دنگل کیشوٹنگ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں تھی جہاں پر صبح کے وقت لوگ اپنے گھروں کے باہر کھڑے ہو کر ہاتھ جوڑ کر استقبال کرتے تھے اور رات کو گڈ نائٹ کے کلمات کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگوں نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا اور نہ کبھی میری گاڑی کے سامنے آ کر کھڑے ہوئے، بس دور سے ہاتھ جوڑتے تھے، مجھے ان لوگوں کی اس عادت نے بہت متاثر کیا۔

عامر خان نے بتایا کہ میرا تعلقمسلم خاندان سے ہے اس کے لیے ہاتھ جوڑنے اور نمستے کہنے کا میں عادی نہیں تھا، میں اپنا ہاتھ اٹھانے اور سر جھکانے کا عادی ہوں، جس طرح مسلمان ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔

ان کا یہ کہنا ہے کہ دنگل فلم کی شوٹنگ کے دوران پنجاب کے اس گاؤں میں ڈھائی مہینے رہنے کے بعد مجھے نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا۔