پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر وائرل

April 30, 2024

ـــ فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری جونس کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل ایکشن کامیڈی فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ سیٹ پر بیٹی مالتی میری کو بھی ساتھ لے کر جاتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کے سیٹ سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔

مالتی میری جونس کی فلم کے سیٹ پر انٹری کے لیے پریانکا چوپڑا کو ایک آئی ڈی کارڈ بھیبنا کر دیا گیا ہےجس پر مالتی میری کو ’چیف ٹربل میکر‘قرار دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس آئی ڈی کارڈ پرمالتی میری کی ایک تصویر بھی موجود ہے جس میں وہ گلابی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس خوبصورت انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے کچھ لمحوں بعد ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔