ہالی ووڈ اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کے چیف آفیسر مقرر

April 30, 2024

ـــ فائل فوٹو

معروف ہالی ووڈ اداکار رائنرینالڈزکو ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کا چیف آفیسر مقرر کردیا گیا۔

فلم ’ڈیڈ پول‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والےرائن رینالڈز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہوں نے انتہائی پُرجوش انداز میں یہ بتایا ہے کہ میں ایک اداکار، فلم پروڈیوسر، ویلش فٹبال کلب کا مالک ہوں اور اب ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کا نیا چیف آئی لینڈ آفیسر ہوں۔

واضح رہے کہ رائن رینالڈز سے پہلے امریکی اداکار جیسن ماموا اور کیون ہارٹ بھی اس عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔