پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 23 افراد ہلاک

May 01, 2024

لیما(نیوزڈیسک)جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23افراد ہلاک ہو گئے ،افسوسناک حادثہ ملک کے شمالی علاقے کلیندین میں پیش آیا ۔کلیندین میں اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک حادثے میں 24 افراد اور اس سال جنوری میں 48افراد ہلاک ہو گئے تھے۔