انسانی عمر میں 5 سال اضافے کی پیش گو ئی

May 22, 2024

نیویارک ( نیوز ڈیسک) ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2050تک دنیا بھر میں مردوں کی اوسطاً عمر میں تقریباً 5سال اور خواتین میں 4سال کا اضافہ متوقع ہے۔ دی لانسیٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ان ممالک میں متوقع ہے جہاں عام طور پر عمریں کم ہوتی ہیں۔ محققین نے رپورٹ میں کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحت عامہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات جیسے دل کی بیماری کا انتظام، کورونا وائرس کی روک تھام، احتیاطی تدابیر، امراض کی تشخیص، متعدی بیماریوں، پیدائش اور غذائیت سے متعلق مسائل کے جدید علاج وضع کیے گئے ہیں۔