متحد ہوئے بغیر مزدورں کو جائز حقوق ومراعات ملنا ناممکن، سردار رحیم

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ متحد ہوئے بغیر مزدوروں کو ان کے جائز حقوق اور مراعات کا حصول ناممکن ہے ، مزدوروں کو صحت ، تعلیم اور رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں مزدور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں آج کا مزدور دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔