عظیم طارق کی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کیا جاسکتا، خالد مقبول

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے شہید بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کے اکتیسویں یوم شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم احمد طارق کی شہادت ایم کیو ایم کیلئے سانحہ سے کم نہ تھی انکی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کیا جا سکتا، انکی سیاسی اور سماجی زندگی آج بھی کارکنان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور یہ ایسا نگینہ تھا جو تاریک راہوں میں ہم سے چھین لیا گیا۔ آج بھی انہیں یاد کر کے ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے، اور ہم کارکنانِ تحریک انکی تعلیمات پر عمل کر کے ہی عدم تشدد کے ذریعے سے تحریک کے فلسفے کو عام کر کے انکے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔