جسٹس بابر ستار اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مابین گرین کارڈ کے حوالے سے اطلاع کا ریکارڈ دیا جائے، فیصل واڈا کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط

May 01, 2024

کراچی ( نیوز ڈیسک) سینیٹر فیصل واڈا نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی جانب سے اس وقت کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جسٹس اطہر من اللہ کو اپنے امریکی گرین کارڈ کے حوالے سے اطلاع دینے کاریکارڈ دیاجائے تاکہ یہ معاملہ ہمیشہ کےلیے طے ہوسکے۔ اپنے خط میں انہوں نے مزید کہا کہ میں آزاد عدلیہ پر سچائی سے یقین رکھتا ہوں اور میں پاکستان کے ججوں کا بہت احترام کرتا ہوں ۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ججوں کے کنڈکٹ کے حوالے سے آرٹیکل دو ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر کوئی الزام نیہں ہونا چاہیے۔