انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک سستا

May 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے تک کا اضافہ اوراوپن مارکیٹ میں 8پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت 42پیسے تک گھٹ گئی، پاؤنڈ کی قیمت 11پیسے تک کم ہو گئی، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.20روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 8 پیسے کی کمی سے 277.00روپے سے کم ہو کر 276.92 روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 279.68 روپے سے کم ہو کر 279.63روپے ہو گئی۔