ایم کیو ایم وفد کی واٹر بورڈ اور نادرا حکام سے ملاقات

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نےسی ای او، ایم ڈی اور چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے انہیں پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کی شدید مشکلات اور شہریوں کے بلاک شناختی کارڈز اور ایف کیس کے حوالے سے بھی تشویش سے آگاہ کیا، سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان و ایم این اے سید امین الحق نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔