افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، 6 افراد جاں بحق

May 01, 2024

کراچی، کابل (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسی ) افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6افراد شہید ہوگئے۔ صوبائی دفتر اور افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام مغرب کی نماز کے دوران اس وقت ہوا جب ایک مسلح شخص نے نمازیوں پر فائرنگ کردی ، شہداء میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے امام بھی اس حملے میں شہید ہوئے جب کہ اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔رپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔