لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)گلدشت چوکی کے اے ایس آئی شمشاد اوراہلکار ادریس نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا یا جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ جس کی ویڈیو بنانے پر وہ ڈیلیٹ کروائی گئی اور پھر ان کو موبائل فون واپس کردیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی رشتہ دار خاتون کے کہنے پر ہمارے گھر داخل ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔