معاشرے کی ترقی میں محنت کشوں کا مرکزی کردار،صوبائی وزراء

May 01, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر، خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر) مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمراء ہال مال روڈ میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام بارے فلاحی ادارے بی ایل ایل ایف کی جانب سے سیمینار ہوا ،مہمان خصوصی صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف لانا ہوگا تاکہ آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔ ریلی بھی نکالی گئی۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں محنت کشوں کا مرکزی کردار ہے اور یہ حقیقت تسلیم کئے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔