باجوڑ: سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم ملتوی

May 01, 2024

---فائل فوٹو

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر باجوڑ کی 3 تحصیلوں میں انسدادِ پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔

ناوگئی، لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں انسدادِ پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے۔

منگل کو انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔