لاہور، ٹیکسالی گیٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

May 02, 2024

فائل فوٹو

لاہور میں ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کی اطلاع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر واقعہ کی جگہ پہنچے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے۔

پولیس افسران نے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کی ہدایت کی ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھیں۔

دوسری جانب لاہور کے مین بازار رائیونڈ میں دکان میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، دو ملزمان اسلحے کے زور پر دکان کے کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گڑھی شاہو میں کریانہ اسٹور پر لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا محلے کے لڑکوں سے ٹکراؤ ہوا۔

ایک لڑکا ڈاکوؤں سے گتھم گتھا ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکے کے ساتھی قریب نہیں آئے، بعد میں ملزمان فرار ہوگئے۔