5 لاکھ نان فائلرز سمز بندش؛ پی ٹی اے کے ساتھ رابطے کی تصدیق

May 02, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نان فائلرز کے شناختی کارڈ سے منسلک5لاکھ سم کنکشنز کو بلاک کرنے کے حوالے سے حالیہ ہدایات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ یہ معاملہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم متعلقہ قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے میں اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں، ہماری ترجیح صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے، ہم اس مسئلے کو موثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے حل کرنے کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔