سردار تنویر الیاس کیخلاف مقدمہ درج

May 02, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپیٹل پولیس نے آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف کاروباری مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی مدعیت میں درج کروائی گئی جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ کاروباری مال کے دفتر 1708 میں تالا توڑ کر داخل ہوئے اور دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا۔