پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کی آنکھوں کا آپریشن ہوگیا

May 02, 2024

--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا کی آنکھوں کا آپریش ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کو ریٹینا میں سوراخ کی شکایت تھی، جس کی وجہ سے لندن میں ان کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی رہنما کا لندن میں کامیاب آپریش کیا گیا، تاہم مکمل صحت یابی تک سیاسی رہنما کو بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی رہنما کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹینا میں سواخ کی وجہ سے پیچیدگیاں شروع ہوگئیں تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی بینائی کھو سکتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں فوری طور پر سرجری کروانا پڑی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرجری سے پہلے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں تھی کہ مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ ایک خطرناک سرجری تھی۔ تاہم سرجری ٹھیک ہوئی اور رہنما اس وقت مکمل آرام پر ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے مصروف شیڈول کے دوران اپنے شوہر کے لیے مسلسل وقت نکالتی رہیں ہیں اور لندن میں ان کی عیادت کے لیے بھی آتی جاتی اور ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنما راگھو چڈھا کی مسلسل عدم موجودگی پر بھارتی وزیر سوربھ بھردواج نے انکشاف کیا تھا کہ ان دنوں راگھو چڈھا اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے برطانیہ میں ہیں۔

بھارتی وزیر کا کہنا تھاکہ راگھو چڈھا آنکھوں کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کی بینائی جانے کا بھی خدشہ ہے۔