سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

May 02, 2024

فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت دہشتگردوں کے سرغنہ عظمت عرف عظمتی کے نام سے ہوئی ہے۔

دیگر ہلاک دہشتگردوں میں دہشتگرد سرغنہ کرامت عرف حنزلہ اور دہشتگرد ریحان بھی شامل ہے۔

ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغوا میں بھی ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔