• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگیٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید