مانچسٹر ائرپورٹ پر’’اسکائی لنک ٹریولٹرز‘‘ کی تبدیلی کے کام کا آغاز

May 03, 2024

مانچسٹر (ہارون مرزا) مسافروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے مانچسٹر ائر پورٹ پر اسکائی لنک ٹریولٹرز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی تنصیب اگلے برس تک مکمل کر لی جائے گی۔ مسافروں نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسےکام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے پر مسافر اسکائی لنک ان ڈور فٹ برجز جو ٹرمینل 1اور 3اسٹیشن اور ٹرمینل 2کو جوڑتے ہیں، سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان مانچسٹر ائر پورٹ نے اس امر کی تصدیق کی کہ اسکائی لنک پر تبدیلی کا کام جاری ہے۔ اسکائی لنک کے ساتھ کئی مقامات پر مسافروں کو ان علاقوں کے ارد گرد ہورڈنگز نظر آئیں گے، جہاں پہلے سے ہی کام ہو رہا ہے جس میں پوسٹرز پر کام کی تفصیلات سے متعلق عوام کو آگاہی دی گئی ہے ،مسافروں کی طر ف سے مانچسٹر ہوائی اڈے پر واک وے ایسکلیٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید بھی کی گئی تھی۔ مانچسٹر ائر پورٹ حکام کے مطابق مشہور اسکائی لنک کو 90کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور جب ان کو انسٹال کیا گیا تھا تو اصل ٹریولیٹر پہلے سے تیار کئے گئے تھے، تاہم جس کمپنی نے انہیں بنایا اور نصب کیا وہ اس کے بعد سے ختم ہو گئی، اس لیے جب واک ویز ٹوٹے تو انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکا، اب ان کی جگہ مختلف کمپنیز کے تیار کردہ مکمل طور پر نئے ٹریولیٹرز سے پُر کی جا رہی ہے لیکن اسکائی لنک کی نوعیت ایک خاص چیلنج پیش کرتی ہے کیونکہ یہ ایک بلند ڈھانچہ ہے جسے طویل عرصے تک بند نہیں کیا جا سکتا،عام طور پر چلتے پھرتے راستے سیٹو میں بنائے جاتے ہیں پھر بھی اس معاملے میں انہیں سائٹ سے باہر کرنا پڑتا ہے، اسکائی لنک کی چھت کے ذریعے پوزیشن میں رکھنا پڑتا ہے جس کیلئے درست وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔