امریکہ: اسرائیل حامی مظاہرین کا فلسطینی حمایتی طلبہ پر حملہ

May 03, 2024

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اسرائیل حامی مظاہرین نے فلسطین کے حمایتی طلبہ کے احتجاجی کیپموں پر حملہ کر دیا۔ حملے میں فلسطین اور اسرائیل حامی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی فلسطینی حامی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ امریکی صحافی کے مطابق دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ دوسری جانب نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں بھی احتجاجی کیمپ ہٹانے کے لیے پولیس کیمپس میں داخل ہوگئی۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ طلبہ کی جانب سے ’شرم کرو، فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے گئے جبکہ سٹی کالج آف نیویارک سے بھی متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔