انتہا پسند اسرائیلی فلسطینیوں کے مویشی چرانے لگے

May 03, 2024

غزہ( نیوز ڈیسک) انتہاپسند اسرائیلی فلسطینیوں کے مویشی چرانے لگے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق انتہاپسند اسرائیلیوں نے چند ہفتوں میں فلسطینیوں کے 450 مویشی چرائے۔مویشی چوری کرنے کے واقعات مغربی کنارے میں ہوئے، انتہا پسند یہودی فوجی وردی میں وارداتیں کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق متعدد انتہا پسند یہودیوں پر امریکہ نے حال ہی میں سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔