امریکہ کا روس پر یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

May 03, 2024

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ نے روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کردیا۔امریکہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ روس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔امریکہ نے روس بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جبکہ روس کے 16سمندری جہازوں پر بھی امریکہ نے پابندیاں لگادیں۔