چوہدری عبدالرشید مرحوم نے کمیونٹی کی بہترین خدمت کی، محمد غالب

May 03, 2024

برمنگھم (پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے سابق لارڈ میئر برمنگھم چوہدری عبدالرشید کے انتقال پرتعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی کمیونٹی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، مرحوم بہترین انسان اور متحرک شخصیت تھے۔ مرحوم کی کشمیر کاز کیلئے خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مرحوم کشمیری قوم کا قیمتی سرمایہ تھے اور ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی بات کرتے تھے ،دونوں رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے نیک کاموں کو شرف قبولیت اور اجر عظیم سے نوازے۔