لڑائی جھگڑوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑوں میں 6افرادزخمی ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے ہیڈ نوبہار کا رہائشی محمد شان اپنے دوست محمد حنیف کے ساتھ موجود تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا،قادرپورراں پولیس کو وقار نے اطلاع دی کہ ملزم وقاص نے ایک درجن نامعلوم افراد کے ہمراہ حملہ کرکے زخمی کردیا جبکہ تھانہ قطب پور پولیس کو محلہ غلام آباد سے بشری بی بی نے اطلاع دی کہ میرے دیور سعید اور مشتاق نے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا پیٹا۔