اشتہاری ملزمان کو فرار کروانے پر 2 افراد گرفتار

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) اشتہاری ملزمان کو فرار کروانے کے الزام میں پولیس نے2افرادکو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تفصیل کے مطابق الپہ پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے لطف آباد میں چھاپہ مارا جہاں ملزم کے ساتھی عمر دراز نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے اسے فرار کروانے میں مدد فراہم کی جبکہ مظفرآباد پولیس نے اشتہاری کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جس کو کامران نے فرار کروادیا،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔