سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، مزید 5کنکشن منقطع، میٹر اتار لئے گئے

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائیاں جاری ہیں ، ٹاسک فورس نے مزید 5کنکشن منقطع کرتے ہوئے میٹر اتار لئے جبکہ محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ 5صارفین غیر قانونی میٹروں کے ذریعے گیس استعمال کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے میٹر منقطع کرکے قبضے میں لے لئے اسی طرح 3 صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے ۔ انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ ٹیم نے 20 ہزار روپے کی ریکوری بھی کر لی۔