ڈاکو بے لگام، شہر میں متعدد وارداتیں شہری نقدی ودیگرسامان سے محروم

May 03, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر ) شہر اولیا میں ڈاکو بے لگام ہوگئے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ڈرماں والا موڑ سجاد حسین سے 2ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2لاکھ50ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ چہلیک کے علاقے ڈیرہ اڈا عبدالحمید سے 3 ڈاکو گن پوائنٹ پر 14لاکھ و 3 موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ مظفرآباد کے علاقے فریدآباد 2مسلح نے طارق حسین کی موٹرسائیکل چھین لی ،شیرشاہ بائی پاس محمد آصف سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے،فاروقیہ محلہ مہدی پور زمان سے 3ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے۔