ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

May 03, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو ملزم محمد عمران نے15پر اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزم کے خلاف بوگس کال چلانے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔