ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن صاف ستھرا پنجاب ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سورج میانی روڈ ، ایم ڈی اے چوک، کچہری چوک تا چونگی نمبر 9، بوسن روڈ و سیداں والا بائی پاس چوک سے تجاوزات ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا ۔