انٹی کرپشن نے گرفتار پٹواری رہا کردیئے، ہڑتال جاری

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ انٹی کرپشن نے 2پٹواریوں عامر اور قمر کو انہیں رہا کر دیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی ار خارج کر دی ہے،بتایا جاتا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوسکے ،جس پر یہ کارروائی کی گئی ، اس اقدام سےمحکمہ مال کے پٹواریوں اور محکمہ اینٹی کرپشن کے درمیان جاریکشیدگی میں کمی آئی ہے تاہم پٹواری محمد منیر اور اس کے منشی و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ برقرار ہے جس کے باعث پٹواریوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج تک ہڑتال جاری رہے گی ، گزشتہ روز پٹواریوں نے مکمل ہڑتال کی ان کے دفاتر بند رہے ، اجلاس میںانجمن پٹواریان کے ڈویژنل صدر رائے محمد عارف، سٹی صدر چوہدری محمد الیاس اور تحصیل صدر راؤ محمد ندیم نے اعلان کیا کہ6مئی تک ضلع بھر کی ہڑتال جاری رہے گی اگر 6مئی تک اینٹی کرپشن نے مقدمات واپس نہ لیے تو یہ ہڑتال ڈویژنل سطح پر کی جائے گی،رائے عارف نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ا یپکا بھی ہمارے ساتھ ہڑتال کرے گا ۔