عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 6پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 6مختلف پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ عدالت نے پولیس تھانہ ممتاز آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اقبال ، مختار ، حمید اور سلمان دو پولیس اہلکاروں ظہیر اور صفدر کو منشیات کے 3 مقدمات میں عدالت میں بطور گواہ طلب کیا ہوا تھا ۔ مذکورہ پولیس اہلکار عدالت کے بار بار طلب کرنے پر بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔