شہدائے شکاگو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مشعل بردار ریلی نکالی گئی

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، انقلابی سٹوڈنٹ فرنٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام مزوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اور نجکاری، کم اجرتوں، مہنگائی، بے روزگاری، لا علاجی، کسان اور مزدور دشمن سامراجی پالیسیوں کے خلاف جلال مسجد چوک تا گول باغ گلگشت کالونی ملتان مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان کے ریجنل آرگنائزر ندیم پاشا ایڈوکیٹ، انقلابی سٹوڈنٹ فرنٹ ملتان کے ریجنل آرگنائزر ذیشان بٹ، کامریڈ اسلم انصاری، طارق چوہدری، ذیشان شہزاد، کامریڈ دانیال، ڈاکٹر عبدالشکور، احمد سلہری، عاصم خان، شاہزیب خان، بشرا بٹ،سرمد شہزاد،فرحان مندور،ملک عمیر، رانا سمیر، ڈاکٹر سلطان، ممتاز بلوچ، جواد احمد خان ایڈوکیٹ،فخر خان سوشلسٹ اور دیگر نے کی ۔