مخلص ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں: ڈاکٹر روبینہ اختر

May 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں جو اپنے لیڈر کے لئے جان بھی دینے کو تیار رہتے ہیں اس لئے ان کو خریدنا اور ہرانا ممکن نہیں،وہ 17 سال سے اس پارٹی میں ہیں اور 2بار اسیر جمہوریت رہی ہیں ان کی قربانیوں کا اعتراف خود عمران خان بھی کر چکے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کچھ روز قبل موجودہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہوئی انہوں نے میری قربانیوں اور خدمات کو بے حد سراہا ہے۔وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مظفر آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔