دلتوں کا کوٹا مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہونے دوں گا، مودی

May 03, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں وہ دلتوں کا کوٹا مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے، مودی انتخابات میں کامیابی کے لئے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ، قوم پرست وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج انڈیا ڈوزئیر نہیں بھیجتا بلکہ گھر میں گھس کر مارتا ہے، کانگریس کے دور میں اخبارات سرخیاں ہوا کرتی تھیں کہ انڈیا نے ممبئی کے دہشت گردانہ حملے پر ایک اور ڈوزیئر پاکستان کو سونپا۔ ہمارے میڈیا کے لوگ بھی تالیاں بجاتے تھے کہ ڈوزیئر بھیج دیا گیا لیکن آج انڈیا ڈوزئیر نہیں بھیجتا بلکہ گھر میں گھس کر مارتا ہے۔