غزہ، امدادی پیکٹ میں چھپایا گیا کھلونا بم پھٹ گیا، فلسطینی بچہ ٹانگ سے محروم

May 03, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق، ایک فلسطینی بچہ "امدادی پیکٹ میں چھپایا گیا کھلونا بم " پھٹنے سے اپنی ٹانگ سے محروم ہوگیا ، یہ امدادی پیکٹ کو کھولتے ہوئے شدید زخمی ہونے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ او سی ایچ اے نے غزہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ایک 14سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی ٹانگ کاٹنی پڑ گئی ، یہ حادثہاس وقت پیش آیا جب وہ خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکان کے ملبے سے سامان نکال رہا تھا ، اس دوران اسے کھانے کا ایک ڈبہ ملا جسے کھولنے کی کوشش کے دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا ۔