امریکہ کی سعودی بحری افواج کیلئے بلینکٹ آرڈر ٹریننگ کی منظوری، معاہدے میں تربیتی امور کیلئے 250 ملین ڈالر شامل

May 03, 2024

ریاض (شاہدنعیم) امریکہ نے سعودی عرب کی بحری افواج کے لیےبلینکٹ آرڈر ٹریننگ معاہدے کی منظوری دی ہے۔ منظور کیے گئے معاہدے میں بحری فوج کے تربیتی امور کے لیے 250 ملین ڈالر شامل کیے گئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ اس ٹریننگ سے ریاض اپنے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ کریگا۔ نیز نیویگیشن کی آزادی کو نافذ کرنے کے لیے امریکی بحریہ کی کوششوں کی حمایت میں اضافہ ہوگا۔پینٹاگون نے بتایا ہے کہ ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو اطلاع کر دی ہے اور مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ٹریننگ کی درخواست کی تھی۔ اس کی قیمت کانگریس کے نوٹیفیکیشن کی طے شدہ حد تک تھی اور اسے پہلے کیس کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔