سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس، تعلیمی مراکز میں غیرقانونی آبادگاروں کا ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ

May 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں مقیم غیرقانونی طورپر آبادگاروں کی صوبے اور تعلیمی مراکز میں جوائنٹ میپنگ کر کےان کا ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ ، کراچی پولیس آفس (کے پی او ) حملے میں ایک مدرسے کا مدرس ملوث تھا ، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو اسلحہ کی نمائش کرنے والے گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت31ویں ایپکس کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔