اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، زین قریشی

May 03, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،سوشلمیڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیاں اٹھائی جانی چاہئیں، آزادی اظہار اور حقوق میں توازن رکھنے کیلئے گائیڈ لائنز اور قوانین بنانے کی ضرورت ہے،چوری شدہ مینڈیٹ کے نکتہ پر ہر جمہوری قوت کے ساتھ بات کرسکتے ہیں، پنجاب حکومت غریب کسانوں سے سپورٹ پرائس پر گندم خریدے، بیرسٹر گوہر خان نے واضح کردیا ہے ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ راشد سومرو بھی شریک تھے۔