اے لیول امتحان میں ریاضی کا پرچہ آؤٹ، طلبہ کا پیپر دوبارہ لینے کا مطالبہ

May 03, 2024

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) اے لیول امتحان میں ریاضی کا پرچہ آئوٹ،طلبہ کاپیپردوبارہ لینے کامطالبہ، کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی طرف سے اس معاملہ پر طلبہ یا میڈیا کو باضابط طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا، یونیورسٹی آف کیمبرج کے تحت ہونے والے اے لیول کے امتحان میں ریاضی کا پیپر لیک ہونے پر طلبا و طالبات نے شدید غم وغصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپر ایک دن پہلے سے بعض طلبہ کو مل چکا تھا جس پرطلبہ کی جانب سے پیپر دوبارہ لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ بعض طلبہ کی جانب سے برٹش ہائی کمیشن کو احتجاجی ای میلز بھی کی گئی ہیں تاہم کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی طرف سے اس معاملے پر طلبہ یا میڈیا کو باضابط طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔