ڈاکٹر محمد قیصر جامعہ کراچی کے رکن سنڈیکیٹ مقرر

May 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی جگہ ڈاکٹر محمد قیصر کو جامعہ کراچی کا رکن سنڈیکیٹ مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری،ڈاکٹر علی فرحان اور ڈاکٹر محمد قیصر کے نام بھیجے گئے تھے۔